2 اگست 2014 - 13:41
بولیویا کے صدر نے صیہونی حکومت کو دہشتگرد قرار دے دیا

بولیویا کے صدر نے غزہ پر وحشیانہ جارحیت کی وجہ سے صیہونی حکومت کو دہشتگرد قراردیتے ہوئے اس کے ساتھ چالیس برس پرانا سفری معاہدہ منسوخ کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بولیویا کے صدر نے غزہ پر وحشیانہ جارحیت کی وجہ سے صیہونی حکومت کو دہشتگرد قراردیتے ہوئے اس کے ساتھ چالیس برس پرانا سفری معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔بولیویا کے صدر ایوو مورالیس نے اسرئيل کو دہشتگرد قراردیتے ہوئے غزہ صیہونی مظالم کی بنا پر ویزا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے صیہونی شہری بغیر ویزار کے بولیویا آسکتے تھے۔ ایوو مورالس نے کہا ہے کہ اسرائيل عالمی قوانین اور معاہدوں اور انسانی حقوق کا احترام نہیں کررہا ہے۔ واضح رہے برازیل، چیلی، ایکواڈور اور پیرو نے صیہونی حکومت کے مظالم پراحتجاجا کرتے ہوئے اپنے سفارتکاروں کو اسرائيل سے واپلس بلالیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲